پے فاسٹ کی 8 سالہ کامیابی، گھر کی دہلیز پر QR ادائیگی کے لیے "راہِ راست” متعارف

کراچی: پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے معروف پلیٹ فارم پے فاسٹ (PayFast) نے اپنے کامیاب کاروباری سفر کے آٹھ سال مکمل ہونے کے موقع پر کراچی میں نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں ایک تقریب کا انعقاد کیا اور گھر کی دہلیز پر QR کوڈ پر مبنی ادائیگی کی نئی سہولت "راہِ راست” کا اجرا کیا۔

حافظ نعیم الرحمان کی پیپلز پارٹی پر شدید تنقید، بلاول کا مشن کراچی کو موئن جو دڑو بنانے کا الزام

یہ نظام صارفین کو گھر پر کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس کا مقصد نقد رقم پر انحصار کو کم کرنا اور پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ پے فاسٹ گزشتہ آٹھ برسوں سے محفوظ، قابلِ اعتماد اور توسیع پذیر ڈیجیٹل لین دین کی سہولت فراہم کر رہا ہے اور ای کامرس، ریٹیل اور سروسز کے شعبوں میں ہزاروں کاروباروں کو سہولت فراہم کر کے کیش لیس معیشت کی جانب ملک کو گامزن کر رہا ہے۔

راہِ راست کا اجرا یونٹی ریٹیل اور ایس ایل جی ٹریکس کے اشتراک سے کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن اور حکومت کی کیش لیس معیشت کی پالیسی کے مطابق یہ اقدام ان شعبوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حقیقی استعمال کو فروغ دینے کا ہدف رکھتا ہے۔ اس پروگرام میں کارانداز پاکستان کے ساتھ پے فاسٹ کے تعاون کو بھی اجاگر کیا گیا جو ملک بھر میں QR اور ڈیجیٹل قبولیت کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔

پے فاسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عدنان علی نے کہا، "آٹھ سال قبل پے فاسٹ نے پاکستان میں کاروبار کے لیے ادائیگیاں قبول کرنے اور ان کا نظم و نسق آسان بنانے کا سفر شروع کیا تھا۔ آج راہِ راست اور دیگر ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے ہمارا مقصد روزمرہ لین دین کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنا ہے۔”

پے فاسٹ نے اپنے پورٹ فولیو میں "راہِ راست” کے علاوہ راست ریلز، کیو آر قبولیت، گوگل پے، پیمنٹ لنکس، انوائسنگ سلوشنز، چیک آؤٹ ٹولز اور پیمنٹ گیٹ وے بھی شامل کیے ہیں جو ای کامرس، ریٹیل اور سروسز کے شعبوں میں کاروبار کو سہولت فراہم کرتے ہیں۔ پے فاسٹ، پریمیئر سسٹمز لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے۔

تقریب میں سرکاری اور نجی شعبے کے اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سہیل جواد نے کہا، "ایسی شراکت داری جو حقیقی استعمال کے مواقع خصوصاً ترسیلات میں ڈیجیٹل قبولیت کو بڑھائے، کاروبار اور صارفین دونوں کے لیے اعتماد، شفافیت اور سہولت کو مضبوط کرتی ہے۔”

تیمور علی، گروپ ہیڈ ڈی ایف ایس پراجیکٹس، کارانداز پاکستان نے کہا، "کیو آر ادائیگی کی قبولیت کو وسیع پیمانے پر فروغ دینا پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو روزمرہ تجارت کا حصہ بنانے کے لیے نہایت اہم ہے۔”

تقریب کے دوران پے فاسٹ نے اپنے دیرینہ برانڈ پارٹنرز ثنا سفیناز، گل احمد، کے الیکٹرک، ایزی پیسہ، جاز کیش، فیصل بینک، بینک الفلاح اور دیگر اہم اداروں کو اعزاز سے نوازا، جنہوں نے ڈیجیٹل قبولیت کے فروغ اور پاکستان میں حقیقی ادائیگی کے سفر کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا۔

اس موقع پر پینل مباحثہ بھی ہوا جس کی نظامت مہوش سعد خان نے کی، جس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی روزمرہ قبولیت، صارف کے تجربے، مرچنٹس کی آن بورڈنگ اور ایکو سسٹم شراکت داریوں کو مزید بہتر بنانے پر گفتگو کی گئی۔

64 / 100 SEO Score

2 thoughts on “پے فاسٹ کی 8 سالہ کامیابی، گھر کی دہلیز پر QR ادائیگی کے لیے "راہِ راست” متعارف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!