کراچی: گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے ایدھی ہومز میں یتیم بچوں کے ساتھ اپنی پہلی افطار کی تقریب میں شرکت کی، جسے انہوں نے اپنی زندگی کا باعثِ سعادت قرار دیا۔
زمان ٹاؤن پولیس کی شاندار کارروائی، منشیات فروش گرفتار
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ معاشرے میں محبت، ہمدردی اور ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹنے کی روایت کو فروغ دینا چاہیے تاکہ کمیونٹی میں بھائی چارے اور تعاون کو فروغ ملے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور مریم نواز نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اربوں روپے کے پیکجز دیے، جبکہ فیصل ایدھی جیسے مخلص اور خدمت گزار لوگ پاکستان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
گورنر سندھ نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے 18 شعبوں میں مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مزید تیز کرے گی تاکہ عوام کی فلاح و ترقی کے عمل میں تیزی آئے۔
یہ اقدام گورنر سندھ کی عوامی خدمت اور یتیم بچوں کے ساتھ ہمدردی کے جذبے کا عملی مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔