اسلام آباد: وفاقی وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے دو ڈرون کامیابی سے روک کر مار گرائے ہیں۔
گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی کی ایدھی ہومز میں یتیم بچوں کے ساتھ پہلی افطار
وزارت اطلاعات کے مطابق دہشت گرد تنظیم کی جانب سے بھیجے گئے دونوں ڈرونز کو سکیورٹی فورسز نے الیکٹرانک کاؤنٹر میژرز کے ذریعے ناکارہ بنا کر تباہ کیا۔ کارروائی کے دوران کسی فوجی تنصیب یا بنیادی ڈھانچے کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ تاہم ڈرون گرنے کے بعد ملبہ گرنے سے معمولی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ اس دہشت گرد تنظیم کو افغان طالبان حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان طالبان رجیم مختلف دہشت گرد تنظیموں کو پناہ اور معاونت فراہم کر رہی ہے جن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان شامل ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ افغان وزارت دفاع اور رجیم سے منسلک بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹس ماضی میں بھی جھوٹی خبریں اور پروپیگنڈا پھیلانے میں ملوث رہے ہیں۔ حال ہی میں انہی اکاؤنٹس نے پاکستان کا طیارہ مار گرانے اور پائلٹوں کو گرفتار کرنے کے بے بنیاد دعوے کیے تھے، جنہیں بعد میں خاموشی سے حذف کر دیا گیا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق حقیقت اور سچائی ہمیشہ جھوٹ اور پروپیگنڈے پر غالب آتی ہے۔
