اسلام آباد: چیئرمین Pakistan Cricket Board محسن نقوی نے بے روزگار ہاکی کھلاڑیوں کو ملازمتیں فراہم کرنے اور زخمی کھلاڑیوں کے علاج کی سہولت دینے کا اعلان کردیا۔
آئی ایم ایف مذاکرات میں حکومت پر سخت سوالات، شفافیت اور اصلاحات کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ قومی ہاکی کھلاڑیوں کو فٹنس اور میڈیکل سہولیات کے حوالے سے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا اور پی سی بی پہلے کی طرح ہاکی پلیئرز کی مدد جاری رکھے گا۔
قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے بتایا کہ محسن نقوی نے بے روزگار کھلاڑیوں کو Capital Development Authority میں ملازمت دینے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ملازمتوں کے لیے اپنے کاغذات جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔
قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کہا کہ پرولیگ میں ٹیم نے مشکل حالات کے باوجود اچھی کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف فائنل میں شکست کے باوجود ٹیم نے عمدہ ہاکی کھیلی اور آئندہ پرولیگ کے بقیہ میچز اور ورلڈ کپ میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا کہ اگر اسی طرح کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی رہی تو ٹیم کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی حمایت سے قومی ہاکی ٹیم کو مشکلات سے نکالنے میں مدد ملی ہے اور اس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی قومی ہاکی کھلاڑیوں کی ری ہیب اور فٹنس کے حوالے سے بھی تعاون کرے گا اور پاکستان ہاکی ٹیم کا پی سی بی سے منسلک ہونا خوش آئند پیش رفت ہے۔
