بنگلادیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی

ڈھاکا، 11 مارچ 2026 – تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کی ٹیم 115 رنز کا ہدف حاصل نہ کر سکی اور 30.1 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جو کہ بنگلادیش کے خلاف پاکستان کا کم ترین ون ڈے اسکور ہے۔

میئر کراچی کی موجودگی میں لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کا پہلا دفتر کھولا گیا

ڈھاکا کے شیربنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے کیا، تاہم صاحبزادہ فرحان 27 اور شمائل حسین 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، جبکہ معاذ صداقت نے اپنے کیرئیر کے پہلے میچ میں 18 رنز اسکور کیے۔ فہیم اشرف نے 37 رنز بنا کر پاکستان کی بیٹنگ میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔

بنگلادیش کی جانب سے ناہید رانا نے ون ڈے کیرئیر کی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مہدی حسن میراز نے 29 رنز کے عوض 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ بنگلادیشی ٹیم نے پاکستان کی پوری بیٹنگ لائن کو قابو میں رکھتے ہوئے 15.1 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ نجم الحسین شنتو نے 27 اور تنزید حسن نے ناقابل شکست 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پاکستان کی ٹیم کے لیے یہ میچ چار کھلاڑیوں کے ون ڈے ڈیبیو کا بھی موقع تھا: صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عبدالصمد اور شامل حسین نے اپنے کیرئیر کا پہلا ون ڈے کھیلا۔ یہ 2008 کے بعد پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی ٹیم نے ایک ساتھ چار کھلاڑیوں کو ون ڈے میں موقع دیا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “بنگلادیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!