حافظ نعیم الرحمان کی پیپلز پارٹی پر شدید تنقید، بلاول کا مشن کراچی کو موئن جو دڑو بنانے کا الزام

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا اصل مشن کراچی کو موئن جو دڑو بنانا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں گورننس کا شدید بحران موجود ہے اور کراچی کا موازنہ پنجاب سے نہیں کیا جانا چاہیے۔

کراچی: دو سال قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل پر مالک کو ای چالان موصول

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جتنے فنڈز دیے جاتے ہیں، اسی تناسب سے وہاں کی کارکردگی دیکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی صورتحال تو انتہائی خراب ہے ہی، تاہم پنجاب میں بھی دودھ کی نہریں نہیں بہہ رہیں۔ ان کے مطابق سندھ کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے اور پیپلز پارٹی مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے فور منصوبے کو وفاق کی ذمہ داری قرار دیتی ہے، حالانکہ جب یہی جماعت وفاق میں تھی تب اس منصوبے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟ ان کا کہنا تھا کہ اب بھی پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے اور ہر مشکل وقت میں وفاق کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے، لیکن کے فور منصوبے کے تحت پانی گھروں تک پہنچانے کی ذمہ داری سندھ حکومت کی تھی، جس میں وہ مکمل طور پر ناکام رہی۔

امیر جماعت اسلامی نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت کراچی کے 3 ہزار 400 ارب روپے ہڑپ کرچکی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ نعمت اللہ خان نے اپنے دور کے اختتام پر کے فور منصوبے پر کام شروع کیا تھا، لیکن 21 سال گزرنے کے باوجود یہ منصوبہ آج تک مکمل نہیں ہو سکا۔

ٹرانسپورٹ کے بحران پر بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کو 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے، مگر کبھی 10، کبھی 20 اور کبھی 1970 کی ڈبل ڈیکر بسیں لا کر عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا وژن کراچی کو موئن جو دڑو بنانا ہے اور وژن کی بات کرنے والے وزیراعلیٰ سندھ کو اپنی کارکردگی کا حساب دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے کراچی میں میئر شپ پر قبضہ کیا اور جعلی حکومت مسلط کی، وہی آج اسے چھڑوانے کی باتیں کر رہے ہیں۔ وسیع تر قومی مفاد کے نام پر سسٹم مسلط کرنے والوں کو عوام کو جواب دینا ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جب ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر مشکل وقت آتا ہے تو دونوں جماعتیں مصنوعی لڑائی شروع کر دیتی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں پیپلز پارٹی کو فارم 47 کے ذریعے مسلط کیا گیا، جبکہ پیپلز پارٹی کراچی دشمن جماعت ہے اور شہر میں اسے عوامی حمایت حاصل نہیں۔ ان کے مطابق آئین میں ترمیم ہو تو پیپلز پارٹی حکومت کا ساتھ دیتی ہے، لیکن جب عوامی مسائل کی بات آئے تو الزام تراشی شروع کر دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے اور پیپلز پارٹی اس شہر سے دشمنی رکھتی ہے۔

63 / 100 SEO Score

2 thoughts on “حافظ نعیم الرحمان کی پیپلز پارٹی پر شدید تنقید، بلاول کا مشن کراچی کو موئن جو دڑو بنانے کا الزام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!