ملیر ندی کے علاقے سے پولیس نے دو مشتبہ ملزمان گرفتار، پستول اور موٹر سائیکل برآمد

کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ زون اور ایس ایس پی ملیر کی ہدایات پر ہر قسم کی جرائم پیشہ سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات کے سلسلے میں تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود میں پولیس نے گشت میں اضافہ کیا اور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئیں۔

پے فاسٹ کی 8 سالہ کامیابی، گھر کی دہلیز پر QR ادائیگی کے لیے “راہِ راست” متعارف

دورانِ گشت پولیس پارٹی ملیر ندی کے اندر، بھینس باڑا فیوچر کالونی لانڈھی پہنچی، جہاں موٹر سائیکل پر سوار تین مشتبہ افراد کو دیکھ کر پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران ایک ملزم جھاڑیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملیر ندی کے اندر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جبکہ دو ملزمان موقع پر گرفتار کر لیے گئے۔

گرفتار ملزمان کی تفصیل درج ذیل ہے:

علی حمزہ ولد عامر

برآمدگی: 01 عدد پستول 30 بور بمعہ 03 راؤنڈز

معاذ ولد یونس

برآمدگی: 01 عدد پستول 30 بور بغیر میگزین

ان کا ساتھی عقیل ولد نامعلوم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ملزمان کے زیرِ استعمال موٹر سائیکل نمبر KNM-2847، میکر میٹرو 125 کو دفعہ 550 ض ف کے تحت تحویل میں لے لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ شرافی گوٹھ میں FIR نمبر 06/2026 اور 07/2026 بجرم 23(1) اے سندھ آرمز ایکٹ درج کر دی گئی ہیں۔

مزید یہ کہ تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کے مقدمہ FIR نمبر 17/2026 بجرم 392/397/34 PPC کے مدعی نے گرفتار ملزمان کی شناخت کر لی، جو اس واردات میں ملوث تھے جس میں 10,000 روپے نقدی اور ایک موبائل فون (انفینکس) چھینا گیا تھا۔ لہٰذا دونوں گرفتار ملزمان کو مذکورہ مقدمہ تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ملیر ندی کے علاقے سے پولیس نے دو مشتبہ ملزمان گرفتار، پستول اور موٹر سائیکل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!