دوسرے ایک روزہ میچ میں Pakistan national cricket team نے Bangladesh national cricket team کو جیت کے لیے 275 رنز کا ہدف دے دیا۔
پیٹرولیم ڈیلرز کی عید کے بعد ملک گیر ہڑتال کی دھمکی
پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز سے قبل 47.3 اوورز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اختتامی اوورز میں قومی ٹیم کی بیٹنگ مایوس کن رہی اور مڈل آرڈر کے بعد وکٹیں تیزی سے گر گئیں۔ سلمان آغا کی وکٹ گرنے کے بعد بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی اور پاکستان کی آخری سات وکٹیں صرف 43 رنز کے اضافے پر گر گئیں۔
پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اسی طرح سلمان آغا نے 62 گیندوں پر 64 رنز بنا کر ٹیم کو مستحکم بنیاد فراہم کی۔ کپتان محمد رضوان نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 44 رنز اسکور کیے۔
دیگر بلے بازوں میں صاحبزادہ فرحان نے 31 رنز جبکہ شامل حسین صرف 6 رنز بنا سکے۔ حسین طلعت نے 9 رنز، عبدالصمد نے 11 رنز جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 3 رنز اسکور کیے۔ فہیم اشرف نے 14 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے راشد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہدی حسن میراز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اب بنگلہ دیشی ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 275 رنز درکار ہیں جبکہ پاکستانی بولرز کو میچ میں کامیابی کے لیے مؤثر بولنگ کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
