کورنگی: شادی کی تقریب جاتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد نالے میں گر گئے، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی

کراچی کے علاقے کورنگی، مہران ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہی خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد نالے میں گر گئے۔ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی۔ ٹیم کے ساتھ واٹر ریسکیو وہیکل اور تربیت یافتہ غوطہ خور بھی موجود تھے۔

پے فاسٹ کی 8 سالہ کامیابی، گھر کی دہلیز پر QR ادائیگی کے لیے “راہِ راست” متعارف

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق بروقت کارروائی کے نتیجے میں تمام 5 افراد کو نالے سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

مزید بتایا گیا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیم فائنل سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ کسی بھی زیرِ آب یا چھپے ہوئے شخص کی بحفاظت تلاش ممکن ہو سکے۔

64 / 100 SEO Score

2 thoughts on “کورنگی: شادی کی تقریب جاتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد نالے میں گر گئے، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!