کراچی: منشیات کے مقدمے میں ملوث نائجیرین شہری کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی کے دوران ایک نائجیریا سے تعلق رکھنے والے مسافر ایمیکا پیئس اوگوچی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق مسافر منشیات کے مقدمے میں مطلوب تھا اور اینٹی نارکوٹکس فورس ملتان کی درخواست پر بلیکلِسٹ پایا گیا۔

کراچی میں اربوں روپے کے ای چالان سسٹم کی خامی عدالت میں بے نقاب

مسافر ایمرجنسی سرٹیفکیٹ کے تحت روانگی کے لیے ایئرپورٹ پر حاضر ہوا تھا، لیکن امیگریشن کلیئرنس کے دوران آئی بی ایم ایس سسٹم کی جانچ پڑتال میں اس کی بیرون ملک روانگی روکی گئی۔ عدالت کے مطابق مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کی عدالت میں زیر سماعت ہے اور ملزم کی پیشی کے بغیر ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ایف آئی اے کے مطابق مقدمے کی اگلی سماعت 25 مارچ 2026 کو ہوگی اور اس میں ملزم کی حاضری ضروری ہے۔ مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کر کے بیرون ملک جانے سے روکا گیا، تاکہ قانون کے مطابق مقدمہ آگے بڑھ سکے۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!