زمان ٹاؤن پولیس کی شاندار کارروائی، منشیات فروش گرفتار

کراچی: ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کے احکامات پر زمان ٹاؤن پولیس نے انسداد جرائم میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فیاض علی گھنیو ولد محمد امین کو گرفتار کر لیا۔

کراچی میں اربوں روپے کے ای چالان سسٹم کی خامی عدالت میں بے نقاب

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر شفیق انجم جو تصویر محل چوکی کے انچارج ہیں، معمول کے انسداد جرائم کے دوران ایک خاص مخبر کی اطلاع پر کارروائی کے لیے حرکت میں آئے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 55 گرام آئس برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 277/2026، منشیات ایکٹ 2022 کے تحت درج کیا گیا اور اسے تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے سپرد کر دیا گیا۔

انسپکٹر غازی ایاز خان، ایس ایچ او زمان ٹاؤن، کورنگی کراچی نے اس کارروائی کو وقت سر اور مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسداد جرائم کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ شہر میں امن و امان قائم رہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “زمان ٹاؤن پولیس کی شاندار کارروائی، منشیات فروش گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!