وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے نئے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی ملاقات، امن و عوامی تحفظ کو اولین ترجیح قرار

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے نئے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان، پولیس اصلاحات اور جرائم کے خاتمے کے لیے حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کی ملاقات، صوبے میں امن و امان مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

وزیراعلیٰ سندھ نے نئے آئی جی سندھ کے لیے سندھ پولیس کی کمان سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہدایت دی کہ صوبے میں قیام امن کو اولین ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کچے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رہنا چاہیے اور کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کی کوششیں مزید تیز کی جائیں۔

مراد علی شاہ نے سندھ پولیس پر زور دیا کہ عوام دوست تاثر کو بحال کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں اور پولیس کو جدید بنانے کا مشن جاری رکھا جائے۔ سیف سٹی پروجیکٹ کو مؤثر بنانے اور منشیات کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ پولیس کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، لیکن پولیس کو بھی نتائج دینے ہوں گے تاکہ عوام کو حقیقی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے نئے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی ملاقات، امن و عوامی تحفظ کو اولین ترجیح قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!