سوئٹزرلینڈ کے لگژری اسکی ریزورٹ میں بار دھماکہ، ہلاکتیں 40، زخمی تقریباً 100

سوئٹزرلینڈ: سوئٹزرلینڈ کے کرانس مونٹانا کے مشہور لگژری اسکی ریزورٹ کے ایک بار میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور تقریباً 100 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے اکثر کی حالت شدید بتائی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے نئے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی ملاقات، امن و عوامی تحفظ کو اولین ترجیح قرار

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے بعد بار میں آگ بھڑک اٹھی، اور پولیس نے فوری طور پر علاقے کو سیل کر کے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ سوئس پولیس حکام نے ابتدائی طور پر ہلاک اور زخمیوں کی صحیح تعداد ظاہر نہیں کی، تاہم بعد ازاں اطالوی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق ہلاکتیں تقریباً 40 اور زخمی تقریباً 100 ہیں۔

سوئس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین میں کچھ غیر ملکی بھی شامل ہیں اور واقعے کو حملہ قرار نہیں دیا جا رہا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک بج کر 30 منٹ پر پیش آیا، جب نیو ائیر منانے والے افراد بار میں موجود تھے۔

حکام نے کہا ہے کہ دھماکے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں اور علاقے کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!