کراچی: نیشنل اسٹیڈیم روڈ پر واٹر کارپوریشن کی 48 انچ ڈایا لائن میں لیکیج کا معاملہ سامنے آیا، جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ لیکیج کی وجہ سے لائن کی مرمت کے لیے ڈی واٹرنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور متاثرہ علاقے کی مرمت کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم روڈ کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی آمدورفت متاثر نہ ہو۔ مرمتی کام آج رات تک مکمل کر لیا جائے گا۔

