کراچی میں اسمگل شدہ سگریٹ کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا

کراچی کے ضلع ویسٹ میں پولیس نے اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے غیر ملکی سگریٹ برآمد کرلیے اور دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی یونیورسٹی کی عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع

پولیس کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر گلشن ضیاء کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کی، جہاں سے اسمگل شدہ سگریٹ کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا۔ کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن کی شناخت عارف رضا اور محمد رفیق عرف منا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 100 ڈنڈے یعنی تقریباً 1000 پیکٹس غیر ملکی سگریٹ برآمد کیے گئے۔ برآمد ہونے والے سگریٹس میں پائن، ایلیگینس اور مونڈ برانڈ شامل ہیں جو غیر قانونی طور پر ملک میں اسمگل کیے گئے تھے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان بیرون ملک سے اسمگل کیے گئے سگریٹ کراچی میں ذخیرہ کرتے تھے اور بعد ازاں انہیں مختلف علاقوں کے دکانداروں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا جبکہ اس اسمگلنگ نیٹ ورک کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

One thought on “کراچی میں اسمگل شدہ سگریٹ کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!