کراچی: شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت گٹکا ماوا کی فروشی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی گرفتاری تھانہ شاہ لطیف کی حدود سے عمل میں آئی۔
وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کی ملاقات، صوبے میں امن و امان مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
گرفتار ملزمان کی شناخت عبداللہ ولد زرباس خان، عبدالحمید ولد محمدحمید، سعید ولد غلام نبی، یوسف ولد خاستہ گل، عبدالحق ولد عبدالحمید اور نادر خان ولد ناصر خان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے مضر صحت گٹکا ماوا اور فروخت کی رقم برآمد کی گئی۔
ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمان گٹکا ماوا تیار کر کے مختلف مقامات پر فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
شاہ لطیف پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
