کراچی، 12 مارچ 2026: انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے آج سینٹرل پولیس آفس کراچی میں انڈونیشیا کے قونصل جنرل مدزاکر (Mr. Mudzakir) سے ملاقات کی۔
کراچی میں اسمگل شدہ سگریٹ کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا
ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور سیکیورٹی انتظامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ انڈونیشیا کے قونصل جنرل نے صوبے میں مجموعی امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور سندھ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، امن و امان کے قیام کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے مہمان کو صوبے میں امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز اور اے آئی جی آپریشنز بھی موجود تھے۔
ملاقات کے اختتام پر سندھ پولیس کی جانب سے انڈونیشیا کے قونصلیٹ جنرل کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی، جس پر مہمان نے خوشی کا اظہار کیا۔

