بن قاسم پولیس کی کارروائی، اسٹیل مل سے اسکریپ چوری میں 3 گرفتار

کراچی: بن قاسم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل مل سے اسکریپ چوری میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ ریوینیو بورڈ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس، محصولات میں تاریخی اضافہ

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نظر محمد، مظہر علی اور نادر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ یہ گروہ اسٹیل مل سے اسکریپ چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا اور چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 15 کلو سلور پلیٹس اور 20 کلو اسٹیل برآمد ہوئے ہیں، جو چوری شدہ اسکریپ کے طور پر استعمال ہورہے تھے۔ پولیس نے ملزمان کا مکمل کرمنل ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر دیے گئے ہیں اور مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیش جاری ہے تاکہ اس گروہ کے دیگر شراکت داروں کو بھی پکڑا جا سکے۔

WhatsApp Image 2026 03 12 at 7.16.20 PM 1 WhatsApp Image 2026 03 12 at 7.16.20 PM 2

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!