کراچی: کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے صدر کے علاقے میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں اسمگل شدہ چاندی برآمد کرلی۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر تشکیل دی گئی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (ASO) کی ریڈنگ ٹیم نے کارروائی کے دوران ابتدائی تلاشی میں 500 کلوگرام چاندی برآمد کی، جو سلاخوں اور راڈز کی شکل میں تھی۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ ریوینیو بورڈ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس، محصولات میں تاریخی اضافہ
مزید تفتیش اور پوچھ گچھ کے دوران ٹیم نے اسی مقام سے اضافی 13.5 کلوگرام چاندی بھی برآمد کی، جس کے بعد مجموعی اسمگل شدہ چاندی کی مقدار 513.5 کلوگرام تک پہنچ گئی۔
کسٹمز حکام کے مطابق متعلقہ قوانین کے تحت ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اسمگلنگ کا پورا نیٹ ورک بے نقاب کیا جا سکے۔
