ناظم آباد بڑے میدان میں مسجد کے باہر جمع سیوریج کا پانی، نمازی اور مکین مشکلات میں

کراچی کے علاقے ناظم آباد بڑے میدان میں مسجد کے باہر گزشتہ ایک ماہ سے سیوریج کا پانی جمع ہے، جس کی وجہ سے نمازیوں اور مقامی رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گٹر کے پانی سے پیدا شدہ بدبو اور مچھروں کی افزائش نے علاقے میں بیماریوں کے خطرات کو بڑھا دیا ہے، تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔

کراچی کے کارساز میں فلیٹ میں آتشزدگی ریسکیو 1122 نے لوگوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا

ارضِ وطن فاؤنڈیشن کے صدر علی منصور نے بتایا کہ انہوں نے سات دن قبل ایکسین واٹر اینڈ سیوریج ظفر ملک کو باقاعدہ شکایت درج کرائی تھی، مگر مسئلہ جوں کا توں ہے۔ علی منصور نے کہا کہ مسجد کے سامنے جمع سیوریج کے پانی کی وجہ سے نمازی عبادت کے دوران شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

واضح رہے کہ 26 دسمبر کو قائدِ اعظم کے مزار کے قریب سڑک پر سیوریج اوور فلو ہونے کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیف سیکریٹری سندھ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے دو افسران کو معطل کر دیا تھا۔ معطل ہونے والوں میں ایگزیکٹو انجینئر سیوریج جناح ٹاؤن علی احمد اور سب انجینئر جناح ٹاؤن قمر شامل تھے۔

علاقہ مکینوں اور ارضِ وطن فاؤنڈیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ ناظم آباد بڑے میدان، ضلع وسطیٰ میں مسجد کے سامنے جمع سیوریج کے پانی کو فوری طور پر صاف کیا جائے اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری سندھ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے نوٹس لینے اور مسئلے کے مستقل حل کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ناظم آباد بڑے میدان میں مسجد کے باہر جمع سیوریج کا پانی، نمازی اور مکین مشکلات میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!