کراچی: بھتہ خور گروہوں میں بچوں اور بیروزگاروں کے استعمال کا انکشاف، پولیس کارروائی میں متعدد گرفتار

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بھتہ خور گروہوں نے نئے طریقے اپناتے ہوئے بچوں اور بیروزگار افراد کو اپنے جرائم میں استعمال کرنا شروع کر دیا۔ وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ ایک بھتہ خور گروپ حال ہی میں پکڑا گیا ہے جو بچوں، بیروزگار اور جرائم پیشہ افراد کو ہائر کرتا ہے۔ یہ گروہ زیر تعمیر بلڈنگز کی تصاویر اور معلومات جمع کراتے ہیں تاکہ بھتہ خوری کے لیے استعمال کی جا سکیں۔

کراچی: کچے کے ڈاکوؤں سے اغوا ہونے والا نوجوان دو ماہ بعد بازیاب

ضیا لنجار نے کہا کہ کراچی میں 2024 سے 2025 کے دوران 172 بھتہ خوری کے کیسز رجسٹرڈ ہوئے، جن میں سے 76 حقیقی بھتہ خوری کے معاملات ثابت ہوئے۔ پولیس نے 73 کیسز حل کیے اور بھتہ خوری میں ملوث 100 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس مقابلوں میں 6 ملزمان مارے گئے جبکہ 14 زخمی ملزمان بھی گرفتار ہوئے۔ قادری ہاؤس سے 9 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

وزیرداخلہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بھتہ خوری کے معاملات چھپائیں نہیں اور بھتہ خوروں کی پشت پناہی کرنے والوں کو نہ بخشا جائے۔

اس موقع پر ضیا لنجار نے ای چالان سسٹم پر بھی روشنی ڈالی، جس کے تحت ٹریفک کے مسائل میں کمی آئی اور حادثات میں اموات کم ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل سواروں کی معمولی غلطیوں پر چالان کم کیا جائے گا اور پورٹ سے چلنے والے ٹرالروں پر دن کے اوقات میں پابندی لگائی گئی ہے۔ تاہم، واٹر ٹینکرز پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی تاکہ کراچی میں پانی کی فراہمی متاثر نہ ہو۔ بجری اور دیگر کنسٹرکشن میٹریل پر سکول ٹائم اور دن کے اوقات میں پابندی کی گئی ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: بھتہ خور گروہوں میں بچوں اور بیروزگاروں کے استعمال کا انکشاف، پولیس کارروائی میں متعدد گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!