کراچی: کچے کے ڈاکوؤں سے اغوا ہونے والا نوجوان دو ماہ بعد بازیاب

کراچی: الفلاح کے علاقے شاہ فیصل کالونی کا رہائشی 30 سالہ جنید، جو دو ماہ قبل کچے کے ڈاکوؤں کے نرغے میں آ کر اغوا ہوا تھا، بازیاب ہو کر گھر واپس پہنچ گیا۔ جنید کو 24 اکتوبر کو دھوکے سے حیدرآباد بلوا کر اغوا کیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں سی ایم ہاؤس میں کرسمس کی شاندار تقریب، مسیحی برادری کو مبارکباد

مغوی نوجوان کے اغوا کا مقدمہ الفلاح پولیس نے جنید کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا تھا، جس میں اہل خانہ نے بتایا کہ اغوا کاروں نے دو کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

ایس ایچ او الفلاح کے مطابق جنید کو کراچی اور کمشور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے بعد بازیاب کرایا گیا۔ بازیابی کے بعد نوجوان نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کی دعاؤں کی وجہ سے صحیح سلامت ہے۔

جنید نے بتایا کہ وہ فون پر بات چیت کر رہا تھا اور اسی دوران اغوا ہوگیا۔ اس نے دیگر نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ کسی بھی کال یا پیغام کے جھانسے میں نہ آئیں اور اس عادت کو بالکل ختم کریں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: کچے کے ڈاکوؤں سے اغوا ہونے والا نوجوان دو ماہ بعد بازیاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!