کراچی — ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے اپنے دفتر میں شاہین فورس کے جوانوں کو بریفنگ دی اور ان کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔
صدر ٹانگا اسٹینڈ میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی، عوامی گزرگاہیں آزاد
بریفنگ کے دوران ایس ایس پی نے کہا کہ شاہین فورس کراچی پولیس کا فخر ہے، جس نے محنت، لگن اور بہادری کے ساتھ فرائض انجام دیتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کیا اور کئی پولیس مقابلے بھی کامیابی سے انجام پائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس فرض کی ادائیگی کے لیے پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔ ایس ایس پی نے جوانوں کو ہدایت کی کہ دورانِ ڈیوٹی نظم و ضبط برقرار رکھیں، اپنی ٹرن آؤٹ کو بہتر رکھیں اور سیفٹی گیئرز کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
ڈاکٹر محمد عمران خان نے کہا کہ شاہین فورس کی نفری اور وسائل میں مزید اضافہ کر کے فورس کو مزید مضبوط اور موثر بنایا جائے گا، تاکہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف اقدامات اور بھی مؤثر ہوں۔
