صدر ٹانگا اسٹینڈ میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی، عوامی گزرگاہیں آزاد

کراچی (رپورٹ) — اسسٹنٹ کمشنر رانا سفیان نے ٹی ایم سی انچارج شاہنواز اور اپنی ٹیم کے ہمراہ صدر ٹانگا اسٹینڈ اور ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔

پاکستان اور قازقستان کے درمیان 19 شعبوں میں تعاون، تجارتی حجم کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف

کارروائی کے دوران سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا گیا، جس سے آمد و رفت میں حائل رکاوٹیں دور ہوئیں اور شہریوں کو سہولت فراہم کی گئی۔ انتظامیہ نے متعدد مقامات پر قائم غیر قانونی اسٹالز، تھڑے اور عارضی تعمیرات کو بھی ہٹا دیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رانا سفیان نے کہا کہ تجاوزات شہر کی خوبصورتی اور شہری نظام کے لیے سنگین مسئلہ ہیں، اور ان کے خاتمے کے لیے بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی عوامی جگہوں پر غیر قانونی قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ٹی ایم سی انچارج شاہنواز نے کہا کہ شہری نظم و ضبط کی بحالی اور عوامی سہولت کے لیے انسدادِ تجاوزات مہم مسلسل جاری رہے گی اور آئندہ دنوں میں دیگر علاقوں میں بھی کارروائیاں کی جائیں گی۔

شہریوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گی تاکہ شہر میں ٹریفک نظام بہتر ہو اور عوامی مقامات محفوظ بنائے جا سکیں۔

WhatsApp Image 2026 02 04 at 8.09.21 PM WhatsApp Image 2026 02 04 at 8.09.22 PM 1 WhatsApp Image 2026 02 04 at 8.09.22 PM WhatsApp Image 2026 02 04 at 8.09.23 PM WhatsApp Image 2026 02 04 at 8.09.24 PM 1 WhatsApp Image 2026 02 04 at 8.09.24 PM WhatsApp Image 2026 02 04 at 8.09.25 PM WhatsApp Image 2026 02 04 at 8.09.26 PM 1 WhatsApp Image 2026 02 04 at 8.09.26 PM 2 WhatsApp Image 2026 02 04 at 8.09.26 PM 3 1 WhatsApp Image 2026 02 04 at 8.09.26 PM WhatsApp Image 2026 02 04 at 8.09.27 PM 1 WhatsApp Image 2026 02 04 at 8.09.27 PM

70 / 100 SEO Score

One thought on “صدر ٹانگا اسٹینڈ میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی، عوامی گزرگاہیں آزاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!