فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کوئٹہ دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ، دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی کا عزم

راولپنڈی : 04 فروری 2026 کو چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہیں صوبہ بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور اندرونی سلامتی سے متعلق جاری آپریشنز پر جامع بریفنگ دی گئی۔

پی پی پی ضلع وسطی نے شب برات کے موقع پر قبرستانوں میں زائرین کے لیے کیمپ لگائے

بریفنگ میں حالیہ دہشت گرد حملوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا، جو بھارت کی پشت پناہی سے سرگرم بین الاقوامی طور پر نامزد دہشت گرد تنظیم “فتنہ الہندوستان” کی جانب سے کیے گئے تھے۔ سیکیورٹی فورسز کے بروقت اور بھرپور ردعمل سے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائے گئے اور بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوئیں۔

اجلاس میں ریاست کی عملداری کو مزید مضبوط بنانے، عوام اور اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ کوئی بھی دہشت گرد اور اس کا سہولت کار قانون کی گرفت سے نہیں بچے گا اور تشدد و دہشت گردی کو کسی بھی جواز کے تحت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور امن و امان برقرار رکھا۔

بعد ازاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) کوئٹہ گئے، جہاں انہوں نے پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔ انہوں نے جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور وطن کے دفاع میں ان کی بہادری اور ثابت قدمی کی تعریف کی۔

قبل ازیں کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر کوئٹہ کور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کوئٹہ دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ، دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی کا عزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!