کیماڑی سائٹ اے پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار

کراچی: کیماڑی سائٹ اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر اہم کارروائی کرتے ہوئے لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت امیر عرف عامر کے نام سے ہوئی ہے۔

گھوٹکی رینجرز اور پولیس کی کارروائی 9 ڈاکو ہلاک، 27 زخمی 8 مغوی بازیاب

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزم پر ڈکیتی، چوری، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور قتل سمیت مجموعی طور پر 8 مقدمات درج ہیں۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ملزم کا گروہ شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ملزم نے 3 نومبر کو سائٹ ایریا میں واقع ایک کیمیکل گودام میں واردات کے دوران 10 لاکھ روپے نقدی اور 15 موبائل فون چھینے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “کیماڑی سائٹ اے پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!