کراچی: بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ایک نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بن قاسم کی حدود میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان سادو ولد اکبر دورانِ علاج دم توڑ گیا جبکہ ایک شہری آزاد زخمی ہوا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
کیماڑی سائٹ اے پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار
واقعے کے بعد مدعی کی مدعیت میں تھانہ بن قاسم میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے خفیہ کارروائی کے دوران مقدمے میں نامزد ملزم وقار کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اسٹیل مل میں بطور سیکیورٹی گارڈ فرائض انجام دے رہا تھا۔ ملزم کے قبضے سے 12 بور ریپیٹر اور استعمال شدہ شیل برآمد کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔