وزیراعظم کی زیرِ صدارت حلال گوشت کی برآمدی پالیسی منظور جامع حکمتِ عملی تیار کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حلال گوشت کی برآمدی پالیسی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم نے حلال گوشت کی برآمدات بڑھانے کے لیے تیار کی گئی پالیسی کی منظوری دے دی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حلال گوشت کی برآمدات میں اضافے کے لیے دو ہفتوں کے اندر عملی حکمتِ عملی اور تین سالہ جامع منصوبہ بندی پیش کی جائے۔
ٹک ٹاک فار بزنس ایڈز منیجر کا آغاز مقامی کاروباروں کے لیے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے نئے مواقع

وزیراعظم نے کہا کہ مسلم ممالک اور عالمی حلال گوشت مارکیٹ میں پاکستان کا برآمدی حصہ نمایاں اور قابلِ قدر بنانا ناگزیر ہے، جس کے لیے وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی ضروری ہے۔ انہوں نے کمیٹی کو ہدایت دی کہ پیداوار، کولڈ اسٹوریج، سپلائی چین اور دیگر متعلقہ عوامل کو بہتر بنانے کے لیے قابلِ عمل اور ٹھوس تجاویز مرتب کی جائیں۔

شہباز شریف نے زور دیا کہ لائیو اسٹاک کے شعبے میں حلال گوشت کی پیداوار عالمی معیار کے مطابق ہونی چاہیے، جبکہ علاقائی سطح پر مسابقت بڑھانے کے لیے خصوصی اقدامات بھی کیے جائیں۔ اجلاس میں وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ ذبیح خانوں کی عالمی سرٹیفیکیشن اور بیرونِ ممالک رجسٹریشن کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ذبیح خانوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے اور حلال گوشت کے شعبے میں لاگت کم سے کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ پاکستان عالمی منڈی میں مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم کی زیرِ صدارت حلال گوشت کی برآمدی پالیسی منظور جامع حکمتِ عملی تیار کرنے کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!