ٹک ٹاک فار بزنس ایڈز منیجر کا آغاز مقامی کاروباروں کے لیے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے نئے مواقع

ٹک ٹاک نے کاروباری اداروں کے لیے ایک نیا سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک فار بزنس ایڈز منیجر متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد چھوٹے اور درمیانے سائز کے کاروباری اداروں کو مؤثر ڈیجیٹل مارکیٹنگ ٹولز فراہم کرنا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے کاروبار ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، نئی آڈئینس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور آسان و استعمال میں سہل نظام کے تحت اپنی مارکیٹنگ مہمات کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کے لیے پالیسی مسودہ تیار وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ

ٹک ٹاک کے مطابق یہ فیچر مقامی کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے لیے اس کے جاری عزم کا تسلسل ہے۔ اس سے قبل #GrowWithTikTok ماسٹرکلاس جیسے اقدامات کے ذریعے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو عملی تربیت، تخلیقی ٹولز اور بہترین ڈیجیٹل طریقۂ کار فراہم کیے جا چکے ہیں، جس سے انہیں پلیٹ فارم پر اپنی موجودگی مضبوط بنانے میں مدد ملی۔

ایک حالیہ عالمی سروے کے مطابق، ٹک ٹاک کے 73 فیصد صارفین نے بتایا کہ انہوں نے پلیٹ فارم پر اشتہارات کے ذریعے ایسی نئی مصنوعات دریافت کیں جن کے بارے میں انہوں نے پہلے کبھی غور نہیں کیا تھا، جبکہ 78 فیصد صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں ٹک ٹاک کے اشتہارات کے ذریعے ایسے نئے برانڈز کے بارے میں آگاہی ملی جن سے وہ پہلے ناواقف تھے۔

ماہرین کے مطابق ٹک ٹاک فار بزنس ایڈز منیجر پاکستانی کاروباروں کے لیے ڈیجیٹل تشہیر کے میدان میں ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے، جس سے نہ صرف فروخت میں اضافہ ہوگا بلکہ برانڈ آگاہی کو بھی فروغ ملے گا۔

One thought on “ٹک ٹاک فار بزنس ایڈز منیجر کا آغاز مقامی کاروباروں کے لیے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے نئے مواقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!