ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات پھر بے قابو، کارروائیاں بے اثر ثابت

کراچی — ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے باوجود صورتحال ایک بار پھر سنگین ہوتی جا رہی ہے اور مختلف علاقوں میں غیر قانونی عمارتیں تیزی سے تعمیر کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پلاٹ نمبر R-883، بلاک 2 میں چوتھے فلور کی غیر قانونی تعمیر بدستور جاری ہے، جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کراچی کے وفد سے ملاقات، باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی عید کی تیاریوں کا جواز بنا کر غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی عدم موجودگی کے باعث خلاف ورزیاں کھلے عام جاری ہیں اور قانون کی عملداری کہیں نظر نہیں آتی۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کو ماڈل ضلع بنانے کے دعوے عملی طور پر ناکام ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اور علاقہ ایک بار پھر بے ہنگم تعمیرات کے باعث کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔ سابقہ وعدوں اور کارروائیوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے عوام میں شدید بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے۔

شہریوں نے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور ڈی جی ایس بی سی اے مضمل حسین سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جاری غیر قانونی تعمیرات کا فوری نوٹس لیا جائے، ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور شہر کو مزید بدنظمی، خطرناک تعمیرات اور شہری مسائل سے بچایا جائے۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!