آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کراچی کے وفد سے ملاقات، باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کراچی (07 فروری 2026) — انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کراچی (سی آر اے) کی گورننگ باڈی کے وفد نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت صدر سی آر اے سمیر قریشی نے کی۔ ملاقات میں باہمی تعاون، پیشہ ورانہ امور، جرائم کی روک تھام میں میڈیا کے کردار اور پولیس و کرائم رپورٹرز کے درمیان روابط کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سیہون شریف عرس: موٹروے پولیس ساؤتھ زون کے خصوصی سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات، جامع پلان نافذ

ملاقات میں ایس ایس پی میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز اور ڈائریکٹر پریس سی پی او بھی شریک تھے، جبکہ سی آر اے کے وفد میں نائب صدر عبید اللہ شاہ، جنرل سیکریٹری ندیم احمد، سیکریٹری اطلاعات آصف خان، خازن اکرم قریشی سمیت گورننگ باڈی کے اراکین عدنان راجپوت، اورنگزیب جبار، ثاقب عالم، صبا عروج خان، اظہر زیدی، مطلوب بیگ اور وحید جیلانی شامل تھے۔

وفد نے آئی جی سندھ کو سی آر اے اراکین کی تربیت، فلاحی سرگرمیوں، آگاہی مہمات اور صحافیوں کو درپیش پیشہ ورانہ چیلنجز کے حل کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری سی آر اے ندیم احمد نے فرائض کی انجام دہی کے دوران صحافیوں کے خلاف سیاسی دباؤ کے تحت درج مقدمات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادیٔ اظہارِ رائے اور صحافت کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صحافیوں کو درپیش کسی بھی شکایت یا مسئلے کی صورت میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کو آن بورڈ لیا جائے گا اور باہمی مشاورت کے تحت مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے مربوط اور مؤثر حکمتِ عملی اپنائی جائے گی۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے معاشرے کی اصلاح، امن و امان کی بہتری اور اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کی نشاندہی اور روک تھام میں کرائم رپورٹرز کے مثبت اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا کا کردار جدید پولیسنگ میں ناگزیر ہے، کیونکہ مستقبل ٹیکنالوجی پر مبنی پولیسنگ کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الادارہ جاتی تعاون اور معلومات کے تبادلے سے سیکیورٹی اقدامات کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

آخر میں آئی جی سندھ نے کہا کہ باہمی روابط کا تسلسل وقت کی اہم ضرورت ہے اور سندھ پولیس عوام دوست اور مؤثر پولیسنگ کے فروغ کے لیے ہر سطح پر اقدامات جاری رکھے گی۔

WhatsApp Image 2026 02 07 at 4.30.12 PM 1 WhatsApp Image 2026 02 07 at 4.30.12 PM 2 WhatsApp Image 2026 02 07 at 4.30.12 PM 3

65 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!