کراچی — کورنگی کراسنگ ابراہیم حیدری پل کے قریب سیمنٹ مکچر کی ٹکر کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے۔ چھیپا ذرائع کے مطابق حادثے کے فوری بعد چھیپا ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔
Saturday, 7th February 2026
چھیپا ذرائع کے مطابق شدید زخمی ہونے والے افراد کی شناخت محمد ابراہیم ولد احد عمر (عمر 35 سال) اور عدنان ولد معین الدین (عمر 30 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
