سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، ملکی و عالمی منڈیوں میں نئی بلند ترین سطح

کراچی — سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں سونا دوبارہ مہنگا ہو گیا ہے۔ صرافہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی۔

کورنگی کراسنگ: سیمنٹ مکچر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار شدید زخمی

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 10 ہزار 30 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد دس گرام سونے کے نرخ 4 لاکھ 45 ہزار 354 روپے ہو گئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونے کے نرخ میں 117 ڈالر اضافے کے بعد قیمت 4 ہزار 967 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

ادھر ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، چاندی فی تولہ 444 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 269 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ صرافہ مارکیٹ کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث برقرار رہنے کا امکان ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، ملکی و عالمی منڈیوں میں نئی بلند ترین سطح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!