کراچی: ضلع وسطی پولیس نے عوامی خدمت کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے مختلف کارروائیوں کے دوران برآمد کیے گئے چھینے، چوری شدہ اور گمشدہ موبائل فون ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی زیر صدارت منعقدہ ایک سادہ مگر خوشگوار تقریب میں شہریوں کے چہروں پر اپنے فون واپس ملنے کی خوشی واضح طور پر دیکھی گئی۔
نواز شریف: این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں بلکہ حق ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو فنڈز ملنے چاہئیں
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے کہا کہ "جرائم کا خاتمہ اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔” انہوں نے بتایا کہ مسلسل محنت، جدید ٹیکنالوجی اور کمیونٹی پولیسنگ کے باعث گزشتہ دو سالوں میں ضلع وسطی میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، جسے عوام بھی بھرپور انداز میں محسوس کر رہے ہیں۔
شہریوں نے موبائل فون کی واپسی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے عوام کا اعتماد بڑھتا ہے اور پولیس و شہریوں کے درمیان تعلق مزید مضبوط ہوتا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عوامی ریلیف اور جرائم کے سدباب کے لیے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

