لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں بلکہ حق ہے اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز فراہم کیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ دونوں علاقوں کو فنڈز فوری طور پر جاری کیے جائیں۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی کامیاب کارروائیاں: متعدد برآمد شدہ موبائل فون اصل مالکان کے حوالے
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پارٹی رہنماؤں سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کا نفاذ بہت ضروری ہے اور پارٹی ہمیشہ اس اصول پر عمل کرے گی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پارلیمانی بورڈ تمام امیدواروں کو سننے کے بعد ٹکٹ کا فیصلہ کرتا ہے اور پارٹی کے اصولوں پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
نواز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے پیسہ دینے کی بجائے اس کا صحیح اور شفاف استعمال یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت فراہم کردہ فنڈز کا ادراک اور بروقت استعمال بہت اہم ہے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں رائے عامہ اچھی ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے پنجاب میں "ستھرا پنجاب منصوبہ” کے تحت ترقی اور امن و امان کی بہتری کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ صوبے میں اسپتالوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، جبکہ دیگر صوبوں کے مریض علاج کے لیے پنجاب آ رہے ہیں۔
نواز شریف نے اعلان کیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پارٹی رہنما اپنے علاقوں میں معاملات بہتر بنائیں گے اور خود بھی متعدد علاقوں کا دورہ کریں گے تاکہ عوام کی خدمت کو فروغ دیا جا سکے۔
