کراچی — رحمان بابا ایکسپریس (ٹرین نمبر 47 اَپ) میں دورانِ سفر ایک خاتون نے بچی کو جنم دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین انجن خراب ہونے کے باعث ریلوے اسٹیشن دھابیجی پر کھڑی تھی۔
اکبر روڈ پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 15 دکانیں سیل، اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم سی انچارج کی کارروائی
تفصیلات کے مطابق کراچی کینٹ سے ٹنڈو آدم جانے والی ٹرین کی بوگی نمبر 08 میں سوار خاتون مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوئی، جس کے نتیجے میں دورانِ سفر ہی ڈیلیوری ہوئی اور بچی کی پیدائش ہوئی۔
ٹرین میں موجود دو ڈاکٹرز کو ہیڈ کانسٹیبل شعیب رضا نے فوری طور پر طلب کیا، جنہوں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ڈاکٹرز کے مطابق ڈیلیوری کے بعد خاتون مزید سفر کے قابل نہیں تھیں۔
ریلوے پولیس نے صورتحال کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 کو طلب کیا، جس کی ایمبولینس موقع پر پہنچی۔ ریسکیو عملے نے قریبی اسپتال میں ڈیلیوری سہولت نہ ہونے کی وجہ سے جناح اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا، تاہم خاتون کے ہمراہ موجود افراد نے کورنگی اسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا۔
ریلوے پولیس کے مطابق دورانِ واقعہ مکمل تعاون فراہم کیا گیا اور ماں و نومولود بچی کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔
