کور کمانڈر بلوچستان کا پنجگور یونیورسٹی کیمپس اور مقامی ثقافتی اسٹالز کا دورہ

پنجگور: کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل نے یونیورسٹی آف مکران، پنجگور کیمپس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات سے ملاقات کی۔ دورے کے دوران کور کمانڈر نے پاک آرمی کے تعاون سے قائم کردہ Innovista IT Lab کا افتتاح کیا اور تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے 50 لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

ضلع وسطی پولیس کی شاندار کارکردگی: چھینے، چوری شدہ اور گمشدہ موبائل فون اصل مالکان کے حوالے

اس کے بعد، کور کمانڈر بلوچستان نے مَند اور ٹمپ میں منعقدہ بلوچ ثقافتی میلوں میں شرکت کی۔ انہوں نے ثقافتی تقریبات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریبات قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

مقامی لوگوں نے کور کمانڈر کی شرکت کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج کے ایسے اقدامات سے ان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور نوجوانوں میں تعلیمی اور ثقافتی میدان میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “کور کمانڈر بلوچستان کا پنجگور یونیورسٹی کیمپس اور مقامی ثقافتی اسٹالز کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!