پاکستان اور قازقستان کے درمیان 19 شعبوں میں تعاون، تجارتی حجم کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) — پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم، کھیل، ریلوے، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل ترقی اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے 19 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ورلڈ بینک صدر اجے بانگا کا لاڑکانہ کے بہاول جت گاؤں میں سیلاب متاثرہ گھروں کا معائنہ، کمیونٹی قیادت والے ہاؤسنگ پروگرام کی تعریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ایک سال میں دو طرفہ تجارت کو ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں طے پانے والے معاہدے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے اور اقتصادی و ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سٹرٹیجک شراکت داری کا معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور دونوں ممالک غزہ بورڈ آف پیس کے بھی رکن ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ غزہ میں مستقل امن اور خوشحالی قائم ہو۔

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف نے کہا کہ پاکستان ان کا قابل اعتماد دوست اور سٹرٹیجک شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، معیشت، دفاع، ٹرانزٹ ٹریڈ، بندرگاہوں اور فضائی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے اور وہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تقریب میں کان کنی و پٹرولیم، اقوام متحدہ کے امن دستوں، قیدیوں کے تبادلے، میری ٹائم، کسٹمز، ریلوے، پلانٹ پروٹیکشن، ویٹرنری، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل ترقی، صحت، ثقافت، لاجسٹک اور ورچوئل اثاثے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتیں شامل تھیں۔ وزیراعظم اور صدر قازقستان نے مشترکہ اعلامیے پر بھی دستخط کیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ طے پانے والے معاہدوں کو عملی شکل دینے کے لیے پرعزم ہیں اور مشترکہ کوششوں سے اقتصادی اور تجارتی اہداف حاصل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں تعاون، کاروباری مواقع اور اسلامی فنانسنگ میں تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

صدر توکایووف نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہے اور پیداواری شعبے میں پاکستان کو پروڈکشن پلانٹ لگانے کی دعوت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، سائنس اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

One thought on “پاکستان اور قازقستان کے درمیان 19 شعبوں میں تعاون، تجارتی حجم کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!