امریکا میں گرفتار شخص پاکستانی نہیں بلکہ افغان شہری نکلا، دفتر خارجہ کی وضاحت

اسلام آباد: امریکا میں گرفتار لقمان خان پاکستانی شہری نہیں بلکہ افغان شہری ہیں، دفتر خارجہ نے اس حوالے سے واضح کردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے بتایا کہ حکومتی تحقیقات کے مطابق لقمان خان افغان شہری ہیں، جو بطور مہاجر کچھ عرصہ پاکستان میں مقیم رہے، مگر اپنی زندگی کا بیشتر حصہ امریکا میں گزار چکے ہیں۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، جدید تربیتی نظام کا جائزہ لیا گیا

ترجمان نے کہا کہ بعض میڈیا رپورٹس میں لقمان خان کو پاکستانی شہری قرار دینا حقائق کے منافی ہے، اس لیے درست معلومات کو سامنے رکھنا ضروری ہے۔

قبل ازیں امریکی میڈیا نے 25 سالہ لقمان خان کی گرفتاری کی رپورٹ دی تھی، جس میں بتایا گیا کہ وہ 24 نومبر کی رات کینبی پارک ویسٹ میں ایک ٹرک سے گرفتار ہوئے۔ پولیس کے مطابق لقمان نے گاڑی سے باہر نکلنے کے احکامات نہ مانے اور مزاحمت کی، جس کے بعد اسے حراست میں لیا گیا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تفتیش کے دوران اس کے ٹرک سے پستول، میگزین اور مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کی دستاویزات برآمد ہوئیں، جن میں یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کے پولیس سٹیشن کا خاکہ، داخلی اور خارجی دروازوں کے نشانات، اور ایک پولیس افسر کا نام شامل تھا۔ ایف بی آئی نے گرفتاری کے ایک دن بعد لقمان کے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے مزید جدید اسلحہ برآمد ہوا۔

امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ لقمان خان پاکستانی نژاد امریکی شہری اور یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کے طالب علم ہیں اور انہوں نے اسی یونیورسٹی کے پولیس ڈپارٹمنٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “امریکا میں گرفتار شخص پاکستانی نہیں بلکہ افغان شہری نکلا، دفتر خارجہ کی وضاحت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!