اسلام آباد/جامشورو/پشاور (اسٹاف رپورٹر) — اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف تین مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔
کراچی: آپسی جھگڑے میں فائرنگ کرنے والے تین نامزد ملزمان گرفتار
کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 14.40 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جس کی مالیت 10 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
تفصیلات کے مطابق:
-
موٹر وے ٹول پلازہ، اسلام آباد: گاڑی سے 8.2 کلوگرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔
-
جامشورو ٹول پلازہ: دو موٹر سائیکل سواروں سے 5 کلوگرام چرس برآمد، دونوں ملزمان گرفتار۔
-
یونیورسٹی روڈ، پشاور: ایک ملزم سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد۔
تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
