آٹھویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک بحریہ کی کاوشیں سراہیں

اسلام آباد، 04 دسمبر 2025: آٹھویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ (MARSEW-8) کے شرکاء نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہیں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی۔ نیول چیف نے ابھرتے ہوئے میری ٹائم چیلنجز، بحری شعبے میں بدلتے ہوئے مواقع اور پاکستان کی بلیو اکانومی کی صلاحیت پر روشنی ڈالی۔

امریکا میں گرفتار شخص پاکستانی نہیں بلکہ افغان شہری نکلا، دفتر خارجہ کی وضاحت

انہوں نے معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کے ناقابل تسخیر دفاع، کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں شرکت، اور ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

دورے سے قبل شرکاء کو موجودہ میری ٹائم خطرات، پاک بحریہ کی میری ٹائم آگہی کے اقدامات، اور ساحلی آبادیوں کی ترقی کے منصوبوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ورکشاپ میں پارلیمنٹرینز، سیاستدان، بیوروکریٹس، سینیئر عسکری افسران، میڈیا نمائندگان، انٹرپرینیورز، بزنس لیڈرز اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ شرکاء نے قومی سطح پر بحری آگہی اور پالیسی سازی میں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے اہم کردار کو تسلیم کیا اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

گیارہ روزہ ورکشاپ شرکاء کی میری ٹائم سیکیورٹی سے متعلق فہم میں اضافہ، بحرِ ہند کی جیو اسٹریٹیجک اہمیت کی آگاہی، اور قومی بحری چیلنجز و مواقع پر سیر حاصل گفتگو کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

One thought on “آٹھویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک بحریہ کی کاوشیں سراہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!