کراچی: آپسی جھگڑے میں فائرنگ کرنے والے تین نامزد ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — کیماڑی شیر شاہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آپسی جھگڑے کے دوران اسلحے کا آزادانہ استعمال کرنے والے تین نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ورلڈ بینک صدر اجے بانگا کا لاڑکانہ کے بہاول جت گاؤں میں سیلاب متاثرہ گھروں کا معائنہ، کمیونٹی قیادت والے ہاؤسنگ پروگرام کی تعریف

ملزمان احمد نیاز، کاشف اور زین دو روز قبل شیر شاہ کے علاقے میں شہری نظام رضا پر فائرنگ کرنے کے الزام میں نامزد تھے۔ خوش قسمتی سے شہری نظام رضا فائرنگ سے محفوظ رہا تھا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ شیر شاہ میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

One thought on “کراچی: آپسی جھگڑے میں فائرنگ کرنے والے تین نامزد ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!