اسلام آباد: 52ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام (STP) اور 28ویں ابتدائی کمانڈ کورس (ICC) کے زیر تربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ASsP) کے وفد نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
کراچی: 6 اہم شاہراہوں پر 2 اور 4 سیٹر رکشوں کی آمد و رفت پر پابندی، ٹریفک روانی بہتر بنانے کی کوشش
کمانڈنٹ ایس ایس یو، عامر خان نیازی نے وفد کو ایس ایس یو کے مختلف شعبوں کی فعالیت اور پیشہ ورانہ تربیت پر بریفنگ دی، جس میں ملک کی پہلی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس (S.W.A.T) ٹیم اور ایس ایس یو کمانڈوز کے جدید تربیتی ماڈیولز شامل تھے۔
کمانڈنٹ نے پولیس فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے میرٹ پر مبنی بھرتی، جدید تربیتی پروگرامز، اور افرادی قوت کی ترقی کے اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی تاکہ بین الاقوامی معیار کی جدید پولیسنگ کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔
دورے کے دوران افسران نے ایس ایس یو کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور انتظامیہ، مینجمنٹ، اور انسداد دہشت گردی آپریشنز میں قائم بہترین معیار کو سراہا۔ دورے کے اختتام پر، کمانڈنٹ ایس ایس یو نے وفد کے ارکان کو اعزازی شیلڈ پیش کر کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
