میئر کراچی کا سائٹ ایریا ہارون آباد میں سیوریج ٹریٹمنٹ اور صنعتی پانی کی ری سائیکلنگ منصوبوں کا جائزہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر): میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سائٹ ایریا ہارون آباد میں صنعتکاروں سے ملاقات کی اور شہر میں جاری سیوریج ٹریٹمنٹ اور صنعتی پانی کی ری سائیکلنگ کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد علی صدیقی نے میئر اور صنعتکاروں کو پلانٹس کے تکنیکی پہلوؤں اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گھوٹکی آمد، رکن قومی اسمبلی علی گوہر خان مہر کے والدہ کے انتقال پر تعزیت

میئر کراچی نے صنعتکاروں کے وفد کے ہمراہ سائٹ لمیٹڈ کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کیا اور بتایا کہ کراچی میں پہلی بار پانی کو باقاعدہ ٹریٹ کر کے صنعتی استعمال کے لیے ری سائیکل کیا جا رہا ہے تاکہ صنعتوں کو قابل بھروسہ، پائیدار اور مستقل پانی کی سپلائی فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ماڑی پور میں ٹی پی تھری فیسلٹی دوبارہ آپریشنل ہو چکی ہے جبکہ ہارون آباد کے ٹی پی ون پلانٹ میں پچیس سال بعد ٹینکوں کی مکمل صفائی اور بحالی کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ سائٹ انڈسٹریل ایریا کے عقب میں واقع ٹی پی ون پر کام تیزی سے جاری ہے اور منصوبے کے پہلے مرحلے کی ڈیڈ لائن 31 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

ابتدائی مرحلے میں روزانہ 20 ایم جی ڈی پانی سیکنڈری سطح پر ٹریٹ کیا جائے گا اور 10 لاکھ گیلن پانی صنعتی استعمال کے لیے ری سائیکل کیا جائے گا۔ منصوبے کا مقصد بغیر ٹریٹمنٹ کے سمندر میں گرنے والے پانی کو روکنا اور سمندری حیات و ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، جس میں بین الاقوامی معیار اور ایس ڈی جیز کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ شہر کی صنعتوں کو روزانہ تقریباً 150 ایم جی ڈی پانی درکار ہوتا ہے اور یہ منصوبہ کم از کم 15 کروڑ گیلن یومیہ کی ضرورت پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر ری سائیکل شدہ پانی کا نظام کامیابی سے چل گیا تو کراچی پاکستان کا پہلا ’’انڈسٹریل واٹر پارک‘‘ بنانے کا اعزاز حاصل کرے گا۔

میئر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت شہر کی صنعتوں کو پانی کی مستقل، محفوظ اور معیار سے ہم آہنگ فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور یہ منصوبہ کراچی کی صنعتی ترقی اور معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔


63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!