کراچی: واٹر کارپوریشن پولیس کی کارروائی، شہریوں کا پانی چوری کرنے والا گروہ گرفتار

کراچی: واٹر کارپوریشن پولیس نے اسلامیہ کالونی اور اورنگی ٹاؤن میں شہریوں کا پانی چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی SHO انسپکٹر ملک مظہر اعوان کی سربراہی میں کی گئی، جب انہیں خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ اینٹوں کے تھلے کی آڑ میں پانی چوری کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گھوٹکی آمد، رکن قومی اسمبلی علی گوہر خان مہر کے والدہ کے انتقال پر تعزیت

پولیس کے مطابق موقع پر چھاپے کے دوران یہ گروہ مین لائن توڑ کر منظم طریقے سے پانی چوری کر رہا تھا۔ موقع پر موجود چار ملزمان محمد سلیمان، سلطان روم، رحمت اللہ اور عمران کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے سرکاری لائن میں سوراخ کر کے پانی کی چوری میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کیے گئے اور تھانے منتقل کر دیے گئے۔ ان کے خلاف مقدمہ نمبر 561/2025 پیر آباد تھانے میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس نے خبردار کیا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کچھ افراد علاقہ پولیس کی ملی بھگت سے شہریوں کا پانی چوری کر کے ٹینکرز کے ذریعے مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں، جس کے خلاف بھی سخت کارروائی جاری رہے گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: واٹر کارپوریشن پولیس کی کارروائی، شہریوں کا پانی چوری کرنے والا گروہ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!