اسلام آباد: قومی اسمبلی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی، جس کے تحت آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے اور ان کی مدت پانچ سال مقرر کی گئی ہے۔ نئے نوٹی فکیشن کے بعد آرمی چیف کی مدت دوبارہ شروع ہوگی۔
گلبرگ ٹاؤن بھی پورشن مافیا کے نرغے میں — سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا راشی سسٹم پھر سرگرم
قانون کے مطابق، آرمی چیف پاک فوج کے تمام شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ اور انضمام کریں گے، جبکہ وزیراعظم ان کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ تعینات کریں گے، جس کی مدت ملازمت 3 سال ہو گی اور دوبارہ تعینات کیا جا سکے گا۔
آرمی ایکٹ 2025 کی منظوری کے ساتھ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی اس دن سے شروع ہوگی جب انہیں عہدے پر فائز کیا جائے گا۔
اسی اجلاس میں قومی اسمبلی نے پاکستان ایئر فورس ایکٹ 2025 میں ترامیم کی منظوری بھی دی، جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے الفاظ نکال دیے گئے ہیں۔
یہ قانون سازی آرمی اور دیگر دفاعی اداروں کے ڈھانچے میں تبدیلی اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے قیادت کے اختیارات کو واضح کرتی ہے۔
