کراچی — تھانہ سرسید پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ایک ملزم محبوب ولد سومر کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔
ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی قیادت میں یکجہتی کشمیر ریلی، شہریوں اور اہلکاروں کی بھرپور شرکت
پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی موٹر سائیکل تھانہ سرسید کی حدود سے مورخہ 16/12/25 کو چوری کی گئی تھی، جس پر مقدمہ نمبر 65/26 درج ہے۔ مزید تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ گرفتار ملزم کا سابقہ جرائم کا ریکارڈ بھی موجود ہے، جس میں درج ذیل مقدمات شامل ہیں:
گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ممکنہ جرائم میں ملوث ہونے کے حوالے سے بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔