گلبرگ ٹاؤن بھی پورشن مافیا کے نرغے میں — سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا راشی سسٹم پھر سرگرم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — کراچی کا پوش علاقہ گلبرگ ٹاؤن بھی غیر قانونی تعمیرات اور پورشن مافیا کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔ ایک وقت میں پرسکون اور منظم سمجھا جانے والا علاقہ اب غیر قانونی پورشنز اور کمرشل یونٹس کے جنگل میں تبدیل ہو چکا ہے، جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے قانونی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

کراچی میں روڈ سائیڈ ہوٹلوں اور چائے خانوں کے خلاف انتظامیہ کی کریک ڈاؤن مہم جاری

ذرائع کے مطابق، پورے کراچی میں سرگرم پورشن مافیا نے اب گلبرگ ٹاؤن پر مکمل قبضہ جما لیا ہے۔ غیر قانونی تعمیرات، جعلی سب لیزز اور نقشے کے برعکس تعمیرات معمول بن چکی ہیں۔ علاقے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ SBCA کے راشی اہلکاروں نے بھاری رشوت کے عوض ایسے درجنوں منصوبوں کو "سسٹم میں قانونی” ظاہر کر دیا ہے، جن کی بنیاد ہی غیر قانونی ہے۔

ادھر ڈاکٹر عاصم، ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم اور فیضان راوت جیسے فعال لوگوں نے جب گلبرگ سمیت ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات اور جعلی سب لیز کے خلاف سخت کارروائیاں کیں تو پورشن مافیا اور بلڈنگ کنٹرول کے مفاد پرست عناصر نے ان ایماندار افسران کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے اور بدنامی کی مہم شروع کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ SBCA کے اندر موجود ”بڑے مگرمچھ“ اس پورے نظام کے اصل وارث بن چکے ہیں، جو اپنے مفاد کے لیے قانون، ضابطے اور عوامی تحفظ — سب کچھ قربان کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔

گلبرگ کے رہائشیوں نے حکومت سندھ، نیب اور اینٹی کرپشن سے مطالبہ کیا ہے کہ پورشن مافیا اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے گٹھ جوڑ کی فوری تحقیقات کی جائیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو گلبرگ ٹاؤن بھی نارتھ ناظم آباد اور دیگر علاقوں کی طرح تعمیراتی تباہی کی نذر ہو جائے گا۔
عوام سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین حالیپوٹو ،وزیر بلدیات و وزیر اعلی اور ڈاکٹر عاصم سے اپیل کرتی ہے خدارا ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مکینوں کو ان درندہ انداز لوگوں سے بچایا جاۓ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کا ایک بار پھر انفر اسٹرکچر بحال کیا جاۓ۔

WhatsApp Image 2025 11 13 at 9.08.28 PM WhatsApp Image 2025 11 13 at 9.08.28 PM 1 WhatsApp Image 2025 11 13 at 9.08.29 PM WhatsApp Image 2025 11 13 at 9.08.31 PM WhatsApp Image 2025 11 13 at 9.08.32 PM WhatsApp Image 2025 11 13 at 9.08.33 PM WhatsApp Image 2025 11 13 at 9.08.34 PM WhatsApp Image 2025 11 13 at 9.08.35 PM WhatsApp Image 2025 11 13 at 9.08.35 PM 1 WhatsApp Image 2025 11 13 at 9.08.35 PM 2 WhatsApp Image 2025 11 13 at 9.08.36 PM WhatsApp Image 2025 11 13 at 9.08.36 PM 1 WhatsApp Image 2025 11 13 at 9.08.36 PM 2

68 / 100 SEO Score

One thought on “گلبرگ ٹاؤن بھی پورشن مافیا کے نرغے میں — سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا راشی سسٹم پھر سرگرم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!