عوامی کالونی پولیس کا میمن انسٹیٹیوٹ کے قریب ڈکیتوں سے کامیاب مقابلہ، 2 ملزمان زخمی گرفتار

کراچی — عوامی کالونی پولیس نے میمن انسٹیٹیوٹ کے قریب ڈکیتوں کے ساتھ مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سرسید پولیس کی کارروائی: موٹر سائیکل لفٹر گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمد

گرفتار ملزمان کی شناخت وقاص اور محمد علی کے ناموں سے ہوئی۔ ان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول، 6 موبائل فونز، 14 ہزار سے زائد نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر کے تحویل میں لے لی گئی۔ زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقابلے کے مقام پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے پولیس کے حق میں نعرے بازی کی اور “سندھ پولیس زندہ باد” کے نعرے لگائے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “عوامی کالونی پولیس کا میمن انسٹیٹیوٹ کے قریب ڈکیتوں سے کامیاب مقابلہ، 2 ملزمان زخمی گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!