سعید غنی کا یومِ یکجہتی کشمیر پر عزمِ حمایت کا اعادہ: کشمیری عوام کی آزادی تک ساتھ رہیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات کی روشنی میں کشمیری عوام کی آزادی تک ان کی جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر احترام و وقار کے ساتھ منایا گیا

یوم کشمیر پر جاری بیان میں سعید غنی نے کہا کہ مسئلۂ کشمیر محض علاقائی تنازع نہیں بلکہ ایک دیرینہ انسانی مسئلہ ہے، جس پر کشمیری عوام کئی دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ مظلوم اقوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوں گے۔

66 / 100 SEO Score

2 thoughts on “سعید غنی کا یومِ یکجہتی کشمیر پر عزمِ حمایت کا اعادہ: کشمیری عوام کی آزادی تک ساتھ رہیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!